• news

بھوئے آصل: ایس او پیز کی خلاف وزری کرنے پر متعدد دکانیں سیل

بھوئے آصل (نامہ نگار) عوام الناس کو دوران رمضان المبارک کرونا لاک ڈائون ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا، دکاندار گراں فروشی سے باز آجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، علماء کراء اور آئمہ مساجد عبادت کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمد کروائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن نازیہ موہل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جواد الحسن گوندل ، ریڈ انسپکٹر حاجی محمد انصاری کا مساجد اور مختلف بازاروں کے دورے ۔ ایس او پیز کی خلاف وزری کرنے پر متعدد دکانیں سیل کردیں جبکہ 9دکانداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کروادی۔ اسسٹنٹ کمشنرنازیہ موہل نے کہا کہ کروانا وائرس ایس او پیزکی خلاف وزری کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن