کرونا قابو میں نہ آیا تو برآمدات پر منفی اثر پڑے گا:حفیظ شیخ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کرونا کے معیشت پر اثرات سے متعلق اجلاس ہوا۔ شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرونا کے علاقائی اور عالمی اثرات معیشت پر مرتب ہوں گے۔ کرونا پر جلد قابو نہ پانے سے برآمدی شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ معیشت پر اثرات سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ 4.6 فیصد بڑھ جائیگا۔ لاک ڈاؤن سے بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کرونا سے گلوبل اکانومی میں 3 فیصد کمی آئے گی۔مزید برآں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے گی۔ جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ لایا جائیگا۔ آئندہ بجٹ کرونا بجٹ ہوگا۔ بجٹ میں ہر شعبے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے اقدامات کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ کرونا کے ساتھ اولین ترجیح معیشت بھی ہے۔