• news

سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہونے لگی: مراد شاہ

کراچی(نیٹ نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کرونا سے 24 گھنٹے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے، کرونا کے 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 13 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا کے 335 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 5 ہزار 291 ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ 258 نئے مریض گزشتہ روزکراچی میں رپورٹ ہوئے، حکومت نے گزشتہ روز 4112 ٹیسٹ کیے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہونے لگی۔ انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہو کر 8.15 فیصد ہوا، آج 37 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والے کْل مریضوں کی تعداد 963 ہوگئی ہے۔ صوبے بھر میں اس وقت 4236 مریض زیرعلاج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن