• news

غازی آباد: 4 افراد کو زخمی کر کے فرار ہونیوالا ملزم پولیس مقابلہ میں ہلاک

لاہور(نمائندہ خصوصی) سی آئی پولیس کی حراست میں فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کو زخمی کرنے اور پولیس افسروں اور اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد CIA سول لائن نے آ صف صدیق نامی ملزم پکڑا ہوا تھا جس سے 302 کے مقدمہ کے سلسلے میں تفتیش کی جا رہی تھی۔ انٹیروگیشن کے بعد ملازمین کمرہ میں سو گئے تو ملزم نے الماری سے پستول نکالا بھاگنے کی کوشش کی جس کو پکڑنے لگے تو اس نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے اصغر، ریاض، سعید اور علی رضا گولیاں لگنے کے نتیجے میں زخمی ہو گئے جبکہ ملزم فائرنگ کر کے ہتھکڑیوں سمیت سی آئی اے سینٹر سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک خاکروب ایک شہری اور 2پولیس اہلکار شامل ہیں۔ آصف کئی روز سے سی اے کی حراست میں تھا۔ بعدازاں پولیس کے مطابق کینٹ ڈویژن کی حدود میں دوبارہ ملزم کو گرفتار کرنے گئی تو ملزم نے شدید فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ملزم آصف مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ ملزم کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ جبکہ ملزم کی نعش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چند عرصہ قبل پروفیسر ذوالفقار شاہ کو ہلاک کیا تھا۔ کئی پولیس افسروں اور اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دی تھیں۔ ملزم نے کوثر خان کو اغوا کے بعد قتل کر کے نعش نہر میں پھنک دی تھی۔ ملزم نے پولیس اہلکار کے بھائی کو شاہدرہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ مزید افراد کے قتل کی پلانگ کر رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن