• news

ڈریپ نے کرونا مریضوں پر ویکسین ٹیسٹ کی سٹڈی کی منظور ی دیدی

اسلام آباد(قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ)کرونا مریضوں پر ادویات ویکسین ٹیسٹ کی سٹڈی کی منظور ی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستا ن (ڈریپ )نے دیدی ہے۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر کلینکل سٹڈی کی اجازت دیدی گئی ۔ڈائو میڈیکل یونیورسٹی اور آغا خان یونیورسٹی کو کورنا ٹیسٹ کی سٹڈی کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ا سکے علاوہ پروفیسر طاہر شمسی کی جانب سے انٹی ڈوڈ ٹیسٹ کا معائنہ کرنے کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو ان کے تجربات کا جائزہ لے گی اورزمینی حقائق کا جائزہ لے گی۔ گزشتہ روز اس حوالے سے ڈریپ کی کلینکل سٹڈی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر عبدالرشید نے کی ۔میٹنگ میں فارمیسی سروسز ڈویژن کے دیگر ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر عمار سرور پرنسپل انوسٹیگیٹر جو امریکہ سے خصوصی طور پر آئے ہیں وہاں پر یہ ٹیسٹ ممکن نہیں تھا ۔ اب وہ مریضوں پر انتہائی کم طاقت کی کلوروکونین فاسفیٹ اور ہائیڈوکسی کلوروکونین گولیاں سے تجربات کریں گے جس کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔ یہ سٹڈی انتہائی مشکل ہے جو امریکہ میں آج تک کوئی نہیں کر سکا ہے۔ یہ سٹڈی میو ہسپتال لاہور ٗسروسز ہسپتال اور کورنطین ہسپتال ایکسپو اور ایگزبیشن سنٹر لاہورمیں داخل مریضوں پر ہوگی ۔آٹھ سو کے قریب مریضوں پر یہ سٹڈی فزیشن اور پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی ۔کورنا مریضوں کو یہ ادویات چھ روز تک دی جائے گی اس کے بعد ان کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا ۔دوسری جو منظوری دی گئی ہے ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔پیسوویکسین کی تیاری کا بتایا گیا ہے جو کورنا کے مریضوں میں استعمال ہوگی ۔اس کا پچاس مریضوں پر ٹیسٹ کیا جائے گا ۔اس سٹڈی پہلے ہی انسٹیٹویٹ آف ریویو بورڈ اینڈ نیشنل بائیوتھک کمیٹی اسلام آباد منظوری دے چکی ہے گزشتہ روز کلینکل سٹڈی کمیٹی نے کورنامریضوں کی زندگی بچانے کیلئے ٹیسٹ کی اجازت دیدی ہے۔ایک اور پیسوویکسین کی بھی منظوری دی ہے جو ڈاکٹر ناطاش علی ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ پتھالوجی آغا خان یونیورسٹی کراچی کی جانب سے دی گئی تھی ۔اس سٹڈی کا اطلاق تیس مریضوں پر کیا جائے گا ۔اس کے علاہ چلڈرن ہسپتال کراچی کی درخواست کو موخر کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن