ملک طبی شعبے سے وابستہ 399 افراد کرونا کا شکار 92 ہیلتھ ورکرز نے وائرس کو شکست دیدی
اسلام آباد (آئی این پی ) ملک بھر میں صحت کے شعبے سے وابستہ 399 افراد کو بھی اب تک یہ وائرس اپنا نشانہ بناچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 399 ہیلتھ پروفیشنلز میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جن میں 193 ڈاکٹر، 61 نرسز اور 145 دیگر ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔کرونا کا شکار ہیلتھ ورکرز میں سے 166 ملک کے مختلف آئیسولیشن وارڈز جب کہ 136 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 92 ہیلتھ ورکرز نے کرونا کو شکست دے دی ہے۔