• news

وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرنے کیلئے اچھی ٹیم کا انتخاب کیا: شہر یار آفریدی کا ٹویٹ

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہر یارخان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے وژن اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے آگاہ کرنے کیلئے ایک اچھی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے بیٹے شبلی فراز اس حوالے سے بہترین تجربہ رکھتے ہیں جبکہ جنرل (ر) عاصم باجوہ اطلاعات کے شعبہ کے ماہر ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو کامیابیاں عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن