سابق سیکرٹری خوراک ہاشم پوپلزئی کو ایم ڈی پیپرا لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد(خبرنگار )وفاقی حکومت کا سابق سیکرٹری خوراک ہاشم پوپلزئی کو ایم ڈی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی لگانے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے.وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا.ہاشم پوپلزئی 6 اپریل کو سیکرٹری خوراک سے او ایس ڈی بنائے گئے تھے.آٹا بحران انکوائری کے بعد ہاشم پوپلزئی کو سیکرٹری خواراک کے عہدے سے ہٹایا گیاتھا،ایم ڈی پیپرا ایک نہایت پرکشش عہدہ ہے اور پیپرا افسران کو پرکشش تنخواہیں و خصوصی الائونسز دیئے جاتے ہیں.ہاشم پوپلزئی سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے سینیئر موسٹ سول افسرہیں،انکی 13 ماہ بعد یعنی 7 مئی 2021 کو ریٹائر منٹ ہے۔