بلوچستان:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ(آئی این پی ) حکومت بلوچستان نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق کوئٹہ میں اب تک لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2700 دوکانیں سیل کی جاچکی ہیں۔