• news

لاہور :50سالہ شخص کی گھریلو جھگڑے پر خودکشی،فیصل آبا دمیں لڑکی نے پھندا لے لیا

لاہور+فیصل آباد(نامہ نگار)نواںکوٹ کے علاقے میں گھریلولڑائی جھگڑوں سے دلبراشتہ ہوکر50 سالہ شخص نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں ،جسے ہسپتال پہنچایاگیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ادھرفیصل آباد کے علاقے چک 97 رب کے محنت کش سلیم کی 22 سالہ بیٹی عائشہ بی بی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر پھندا لے لیا ، پولیس کو ابتدائی بیان میں لواحقین نے بتایا کہ مذکورہ کا ذہنی توازن درست نہ تھا، کارروائی کے انکار پر پوسٹ مارٹم کروائے بغیر نعش ورثاء کے سپرد کردی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن