• news

امریکی خطرناک اقدامات خلیج فارس کے امن میں خلل ڈال رہے ہیں: ایرانی، چینی صدور

تہران (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے کل ہونے والی ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہا ہے علاقائی امن اور آب راہوں میں قیام امن و سلامتی ایران کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ امریکی خطرناک اقدامات، خلیج فارس کے علاقے کے استحکام میں خلل ڈالنے کا باعث بن رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر روحانی نے امریکی ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کے خلاف چین کے موقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کی صورتحال ایسی ہے کہ سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ بعض ممالک اپنے غیر انسانی رویوں پر ڈٹ کر غیر قانونی پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔چین کے صدنے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی دنوں میں ایران کی جانب سے چین کی مدد کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور ہلاکتوں میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاج کے لئے اٹھائے گئے طبی اقدامات تعمیری اور مثبت رہے ہیں۔ چین کے صدر نے ایران کے صدر کی تجویز کردہ ہرمز امن منصوبے کو علاقائی امن کیلئے تعمیری قرار دیتے ہوئے دنیا میں قیام امن اور استحکام کے لئے خلیج فارس میں قیام امن و استحکام کو لازمی قراردیا۔

ای پیپر-دی نیشن