• news

ڈسکہ: شہری کو لوٹنے کی کوشش‘ بنک منیجر‘ گارڈ کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک

ڈسکہ+ ستراہ (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) بینک سے نقدی لیکر جانیوالے کو بینک گیٹ پر ڈاکوئوں نے روک لیا۔ بینک مینجر نے فائرنگ کر کے دونوں ڈاکوئوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ ڈسکہ کا شہری بینک روڈ پر واقع نجی بینک سے آٹھ لاکھ روپے نکلوا کر نکلا مین گیٹ پر موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور اسے نقدی چھیننے کی کوشش میں زمین پر فائر کیا آواز سن کر بینک مینجر فیصل اور گارڈ آگئے اور اسی دوران بینک مینجر فیصل نے دونوں ڈاکوئوں پر فائرنگ کرنا شروع کر دی جس کے نتیجہ میںدونوں شدید زخمی ہوگئے اور سول ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوئوں کا تعلق ڈسکہ کے نواحی گائوں رنجہائی سے تھا اور ان کے نام صفدر بٹ اور میر خاں بتائے جاتے ہیں اور دونوں آپس میں سالہ اور بہنوئی تھے۔ سترہ سے نامہ نگار کے مطابق تیسرا ڈاکو فرار ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابقڈاکو ساتھیو ں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن