• news

شبلی فراز اور عاصم باجوہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی لیفٹینٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، سیکرٹری اطلاعات و سینئر افسران نے اداروں کے امور پر وفاقی وزیراور معاون خصوصی کو بریفنگ دی۔

بدھ کو وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ وزارتِ اطلاعات پہنچے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔دوسری جانب معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میرے لئے بطور معاون خصوصی کام کرنا باعث اعزاز ہے، ہم نے وزارت اطلاعات کو 21 ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن