لاک ڈاؤن اور ذخیرہ اندوز
مکرمی! پاکستان اور اس کے غریب عوام کسی کرفیو کے متحمل نہیں ہو سکتے۔جزوی لاک ڈاؤن ہی مناسب فیصلہ ہے۔کرفیو کے نفاذ کے مطالبات کرنے والے حقائق کو مد نظر رکھیں۔عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوچکی ہے اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچا کر حکومت مہنگائی میں نمایاں کمی کرسکتی ہے۔ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خور بھی مہنگائی کا سبب ہیں۔ایک طرف حکومت کرونا کے باعث ضرورت مند افراد کو ریلیف دے رہی ہے دوسری طرف ایک طبقہ لوٹ مار میں مصروف ہے،اس کے حوالے سے حکومت کی جانب سے زیرو ٹالرنس ہونی چاہئے۔ (نور محمد ثاقب گوجرانوالا)