حکومت پنجاب نے کرونا مریضوں کی نگرانی کیلئے اساتذہ کی ڈیوٹی لگادی
کامونکے (نامہ نگار)حکومت پنجاب نے پولیس کے ساتھ سکولوں کے اساتذہ کی بھی قرنطینہ بنائے گئے علاقوں کی24 گھنٹے نگرانی کرنے کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔ اساتذہ میں 50 سال کی عمر سے زیادہ کے اساتذہ کے نام بھی شامل ہیں جو دور درازکے علاقوں میں جاکر قرنطینہ قرار دئیے گئے گلی محلوں کے باہر 24 گھنٹے لوگوں کی نقل و حمل پر نظر رکھیں گے،اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ بحران کے اس دور میں قوم کی خدمت کرنے کو تیار ہیں ۔