• news

شاہیرہ شاہد پرنسپل انفارمیشن افسر تعینات

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی پریس سیکرٹری شاہیرہ شاہد کو پرنسپل انفارمیشن افسر تعینات کردیا ہے جبکہ پرنسپل انفارمیشن افسر طاہر حسن کو ڈی جی سائبر ونگ لگایا گیا ہے۔ڈی جی سائبر ونگ ثریا جمال کو ڈی جی پی آئی ڈی ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ شاہیرہ شاہد کا شمار وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر اور تجربہ کار فسراں میں ہوتا ہے وہ گریڈ 21کی انفارمیشن گروپ کی افسر ہیں انہوں نے اپنی ملازمت میں اہم عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کئے جانے سے قبل وزیر اعظم کی پریس سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھیں۔وہ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کی ڈائریکٹرجنرل ، ایگیزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے عہدوں پر فائز رہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن