• news

نور الحق قادری نے قادیانیوں کو اقلیتی کمشن میں شامل کرنے کی تردید کر دی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کی تردید کردی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی آئین اور دستور پاکستان کے مطابق غیر مسلم ہیں۔ حکومت سے کسی بھی غیر آئینی، غیر دستوری عمل کی توقع نہیں کی جانی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن