بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں چل بسے
ممبئی(صباح نیوز) لیجنڈری بھارتی اداکار رشی کپور67 برس کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلانس فائونڈیشن ہسپتال میں انتقال کر گئے۔رشی کپور طویل عرصے سے بیمار اور امریکہ میں زیرعلاج تھے۔ گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے اور سانس لینے میں دشواری پر انہیں ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھا۔معروف بھارتی اداکار رشی کپور کی وفات کی اطلاع ان کے بھائی رندھیر کپور نے دی۔امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے رشی کپور کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ چلے گئے، رشی کپور کا انتقال ہوگیا ۔کینسر کے علاوہ رشی کپور سانس کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔بالی ووڈ اداکاروں نے رشی کپور کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔