• news

مسجد الحرام‘ مسجد نبوی آج کھولنے کا امکان: سماجی فاصلہ‘ ماسلک لازمی

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) بیت اللہ شریف کو آج آٹھ رمضان المبارک سے کھولے جانے کا امکان ہے۔ سعودی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی نمازوں کی ادائیگی کیلئے شرائط کا اعلان کیا گیا ہے جن کے مطابق تمام نمازی اپنی جائے نماز ساتھ لائیں گے اور وضو کر کے مسجد میں داخل ہوں گے، مسجد کے تمام واش روم بند کر دیئے جائیں گے، ایک شرط یہ بھی ہو گی کہ مسجد میں موجود قرآن مجید نہیں کھولے جائیں گے۔ قرآن پڑھنے کیلئے نمازی اپنا قرآن کریم ساتھ لائیں گے، مسجد میں آنے والوں کو سینیٹائزر کے ساتھ ہاتھ صاف کر کے آنا ہو گا۔ سماجی فاصلہ اور ماسک پہننا لازم ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن