گوجرانوالہ: لاک ڈائون علاقوں میں ڈیوٹی سے غیر حاضر6اساتذہ معطل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی سی گوجرانوالہ کا لاک ڈائون کیئے گئے علاقوں کا رات10 بجے اچانک دورہ، غیر حاضر6 پرائمری اساتذہ کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراساتذہ کی لاک ڈائون کیئے گئے علاقوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں۔گزشتہ روز رات صدر کے علاقے میں لاک ڈائون ایریا کا ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف نے سی ای او ایجوکیشن کے ہمراہ اچانک دورہ کیا تو6 اساتذہ ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جس پر اساتذہ کو معطل کر کے جواب طلبی کر لی گئی ہے۔