کرونا از خود نوٹس: سپریم کورٹ 4 مئی کو سماعت کرے گی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں کرونا ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ 4 مئی کو چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ جمعرات کو اٹارنی جنرل‘ چاروں صوبائی ایڈووکیٹس جنرل‘ سیکرٹری صحت اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ عدالت عظمیٰ نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔