• news

ساہیوال: گھریلو مسئلہ پر نوجوان،منڈی شاہ جیونہ میں 4بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

ساہیوال+منڈی شاہ جیونہ(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)ساہیوال کے نواحی قصبہ نور پور کے 24سالہ وقاص نے گھریلو مسئلہ پر والدین سے جھگڑ پرکالا پتھرپی کر خود کشی کر لی۔تشویشناک حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لایا گیالیکن جانبر نہ ہوسکا۔ادھر منڈی شاہ جیونہ میںگھریلو نا چاقی پر چار بچوں کے باپ نے زہریلی دوا پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔واقع کے مطابق ماڑی شاہ سخیرہ کے رہائشی ناصر علی نے گزشتہ روز زہریلی دوا پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا بتایا گیا ہے کہ متوفی کا گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن