• news

قومی اقلیتی کمشن میں قادیانیوں کی شمولیت ہائیکورٹ چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔ درخواست میں وزیراعظم‘ وفاقی وزارت مذہبی امور‘ امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیرآزاد اور قادیاتی کمیونٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ختم نبوت پر یقین رکھنے والا شخص ہی مسلمان کہلا سکتا ہے۔ آئین میں قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیرمسلم قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کرنے کی منظوری دی۔ قادیانیوں کو بھی اس کمیشن کا ممبر مقررکرنے کی منظوری دیدی۔ کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت سے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔ استدعا ہے عدالت اس امرکا نوٹس لے اور قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی کالعدم قرار دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن