• news

فیصل آباد ، لیگی ایم پی اے خلیل طاہر سندھو کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے خلیل طاہر سندھو کے گھر پر رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، پولیس نے 4نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کے مطابق فیصل آباد میں رات گئے ایم پی اے خلیل طاہر سندھو وارث پورہ میں اپنے ڈیرہ پر موجود تھے کہ موٹرسائیکل سوار افراد نے پہلے ڈیرہ کے باہر فائرنگ کی اور پھر گھر پر فائرنگ کرتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے۔پولیس نے ایم پی اے کی درخواست پرفائرنگ اور دھمکیاں دینے کے الزام میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن