پرچون سطح پر مرضی کا نرخنامہ برقرار‘سبزی پھل کئی گنا مہنگے
لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر چھٹے روزے کو بھی گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر رہا ، دکانداروںنے سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کئے،سرکاری ریٹ لسٹ میںبھی رد و بدل دیکھا گیا تاہم دکاندارمرضی کے نرخ وصول کرتے رہے۔ سرکاری ایک کلو آلو نیا 55روپے کی بجائے 65 سے 70روپے تک ‘ پیاز 38 کی بجائے 45‘ٹماٹر 28کی بجائے 35روپے‘لہسن دیسی150کی بجائے210،ادرک230کی بجائے360سے380روپے،کھیرا دیسی 29کی بجائے35سے 38روپے،کریلے 32کی بجائے40سے 45،پالک 18کی بجائے 22سے 25روپے ،میتھی 67کی بجائے75سے 80،بینگن27کی بجائے40روپے،بند گوبھی27کی بجائے35سے 38روپے،پھول گوبھی 24کی بجائے 30سے 35،سبز مرچ اول83کی بجائے140سے 150روپے،شملہ مرچ30کی بجائے40سے 45، گھیا کدو27کی بجائے36روپے،گھیا توری47بجائے 60سے 65،لیموں چائنہ225کی بجائے380سے 400روپے،لیموں دیسی 310روپے کی بجائے 400سے 410،بھنڈی 90کی بجائے 130سے 140،شلجم 13کی بجائے17سے 20،مٹر 105کی بجائے120سے 130روپے ،اروی 93کی بجائے 120سے 130روپے اورگاجر چائنہ30کی بجائے38سے 42روپے کلو تک فروخت کی گئی۔پھل بھی مقررہ سے کئی گناہ زیادہ نرخوں پر فروخت کئے گئے۔