فریال تالپور کے منجمد بنک اکاؤنٹس بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس کیس میں فریال تالپور کے منجمد بنک اکاؤنٹس بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض کیساتھ فریال تالپورکی درخواست واپس کردی اور ہدایت کی کہ اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ فریال تالپور نے بنک اکاوںٹس کوفعال کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چلینج کیا تھا درخواست میں کہاگیاکہ ذاتی اور گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے اکاونٹس غیر منجمد کیے جائیں،نیب نے 25جولائی 2019 کو اکانٹس منجمد کئے،احتساب عدالت نے 31 مارچ کو اکاونٹس غیر منجمد کرنے کی استدعا مسترد کی،استدعا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بنک اکاونٹس غیر منجمد کرنے کا حکم دیا جائے،نیب کے اکاونٹس منجمد کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔