• news

سپریم کورٹ نے ملازمت پر بحالی کیلئے اساتذہ کی اپیل مسترد کردی

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ملازمت پر بحالی کی کنٹریکٹ ملازمین کی اپیل مسترد کردی۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل ملازمین نے کہاکہ محکمہ اوقاف نے اسکول ہائیر ایجوکیشن کے پے کے کو لیز پر دے دیا،اسکول کو لیز پر لینے کے بعد اساتذہ کو ملازمت سے نکال دیا گیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ اسکول چلانا محکمہ اوقاف کا کام نہیں،محکمہ اوقاف نے اسکول لیز پر ہائیر ایجوکیشن کو لیز پر دے دیا گیا۔ وکیل نے کہاکہ اسکول کو ہائیر ایجوکیشن کو منتقل کرنا غیر قانونی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ عدالت کے پاس محکمہ اوقاف کو اسکول کھولنے کا حکم دینے کا کوئی اختیار نہیں،کیا ہائیر ایجوکیشن کو کالج بند کرنے کا حکم دیکر دوبارہ اسکول کھولنے کا کہہ دیا۔ وکیل نے کہاکہ ملازمین کے اسکول میں 15 سال کی سروس ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ملازمین کو اسکول میں کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا۔عدالت نے ملازمین کی اپیل خارج کردی۔

ای پیپر-دی نیشن