• news

ماں کے دودھ سے کرونا وائرس منتقل نہیں ہوتا، سعودی وزارت صحت

جدہ (اے پی پی) سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ماں کے دودھ سے کرونا وائرس شیرخوار میں منتقل نہیں ہوتا۔ مائیں نومولود کو دودھ پلانے سے قبل حفاظتی ماسک کی پابندی کریں تاکہ بچہ وائرس سے محفوظ رہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کرونا وائرس کی تازہ صورتحال پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مائیں نومولود کو دودھ پلانے سے قبل حفاظتی ماسک کی پابندی کریں تاکہ بچہ وائرس کی منتقلی سے محفوظ رہے، جہاں تک دودھ پلانے کا تعلق ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن