• news

نواز شریف کا علاج جاری‘ کرونا کے باعث سرجری ملتوی ہوئی: مریم نواز

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کرونا وائرس کے باعث سرجری ملتوی ہوئی ہے۔ علاج جاری ہے۔ ٹوئٹر پر نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق وہ ہائی رسک مریض ہیں اس لیے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے۔ ان کا علاج جاری ہے۔ آپ سب رمضان کریم کی خصوصی دعاوں میں انکو یاد رکھیں۔ آج ہم ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا خون پسینہ ہماری زندگیوں کی روانی کا باعث ہے۔ کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہمارا مزدور طبقہ ہوا ہے۔ رمضان کے بابرکت مہینے میں جب اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹنے کا وقت ہے تو نیکیوں میں سب سے عظیم نیکی مخلوق خدا کی تکلیف دور کرنا ہے۔ اللہ تعالی اپنے فضل و رحمت سے سب کواس مشکل سے نکالے، یہ دن میں ان لوگوں کے نام کرتی ہوں جو اس وبا کے دوران اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور تکلیف میں مبتلا انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ سب کو سلام!۔

ای پیپر-دی نیشن