شاہ محمود کا سوئٹزرلینڈ کے ہم منصب سے رابطہ،کرونا پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔دفتر خارجہ کے مطابقدونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہواوزیر خارجہ نے کرونا وبا کے باعث سویٹزرلینڈ میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوس وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت کیاوزیر خارجہ نے اس عالمی وبا کے پھیلا ؤکو روکنے کیلئے سویٹزرلینڈ حکومت کی جانب سے کیے گئے بروقت اقدامات کی تعریف کیوزیر خارجہ نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کچھ روز قبل میٹرہارن کی پہاڑیوں پر پاکستانی پرچم لہرانے جانے پر سویٹزرلینڈ کی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے پھیلا ؤکے باعث، دنیا ممکنہ عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے، اس وبائی تناظر میں، کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی "گلوبل ڈیٹ ریلیف "مہم کے خدوخال سے سوس وزیر خارجہ کو آگاہ کیاوزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مسلسل کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں - انہیں بنیادی ضروریات زندگی تک رسائی حاصل نہیں ہو رہی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم باسیوں کو خوراک اور ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے، عالمی برادری کرفیو کے فی الفور خاتمے کیلئے بھارت پر دبا ڈالے ۔کرونا عالمی وبائی صورتحال کے دوران بھارت سرکار کا بھارت میں مقیم اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔بھارتی مسلمانوں کو کرونا وائرس کے پھیلا کا موجب قرار دے کر ان کی تضحیک کی جا رہی ہے ۔عالمی برادری بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا نوٹس لے ۔دونوں وزرائے خارجہ کا کرونا وبا سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورتی فیصلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔