یوم مئی کرونا کے باعث ریلیاں نہ نکلیں‘ دنیا بھر میں آن لائن تقریبات
اسلام آباد‘ لاہور‘ فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی‘ آن لائن‘ آئی این پی)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی محنت کشوں کی عظمت کے اعتراف اور ان سے یکجہتی کے اظہار کا عالمی دن 'یوم مزدور' منایا گیا ۔یہ دن 1886 کو شکاگو میں محنت کشوں کی جانب سے اوقات کار 8 گھنٹے مقرر کرنے کے لیے چلائی جانے والی تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔کرونا کے باعث کوئی ریلی نکالی گئی نہ تقریب ہوئی۔کروناوائرس کی روک تھام کے لیے متعدد ممالک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے آج یکم مئی کے روز مزدوروں کے عالمی دن پر منعقد ہونے والی ریلیاں بھی شدید متاثر ہوئیں۔ بعض یورپی ممالک میں مزدور تنظیموں نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر آن لائن تقریبات کا اہتمام کیا۔ فرانس میں لاک ڈاون کی وجہ سے مزدوروں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنان سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر یا پھر اپنے اپنے گھر کی بالکونیوں سے اس دن کو منایا۔ جرمنی میں لوگوں کو محدود تعداد میں چہرے پر ماسک پہن کر ریلیوں میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔چین کے صدر شی جن پھِنگ نے خدمات فراہم کرنے والی ایک بڑی نجی کمپنی کے عملے کے خط کا جواب جمعرات کو دے دیا ہے اور عالمی یوم مئی کے موقع پر انہیں اور ملک بھر میں کام کرنے والے دیگر افراد کو مبارکباد پیش کی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی نے ملازمین کی جانب سے لکھے گئے کمپنی کے سربراہ کے خط کا جواب دیتے ہوئے وسطی چین کے صوبہ حینان کے یوان فانگ گروپ کے ان ملازمین کی سخت محنت کی تعریف کی جنہوں نے نوول کروناوائرس کی وبا کے دوران کام کیا جن میں صفائی ستھرائی کر نے والے اور پراپرٹی مینجرز شامل ہیں۔شی نے مزدوروں پر زور دیا کہ وہ اپنا اعتماد مضبوط رکھیں اور چین میں وبا کی روک تھام، معیشت اور سماجی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پرعزم رہیں۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر فیص آباد ٹیکسٹا ئل سٹی کے سینکڑوں مزدوروں کا مظا ہرہ بنیادی حقوق کے حصول کے لیے نعرہ بازی حکومت ملک کے 2کروڑ سے زائد مزدوروں کو رجسٹرڈ کرئے بنیادی سہولیات دے تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز مزدوروں کے عا لمی دن کے موقعہ پر ٹیکسٹا ئل سٹی کے سینکڑوں مزدوروں کا اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے پریس کلب کے سا منے مظا ہرہ سینکڑوں مزدوروں کی شرکت مظا ہرین نے مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے نعرے درج تھے ۔ مقررین نے حکومت سے اپپیل کی کہ ملک کے کروڑوں مزدوروں کو بنیادی سہولیات دی جا ئیں تا کہ مزدور بھی معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکیں۔اسلام آباد محنت کشوں کے عالمی دن پرصدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے خصوصی پیغام میں مزدوروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے اور دونوں رہنماؤںنے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے محنت کشوں کے حقوق کو تحفظ دینے سے متعلق حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث محنت کشوں اور دیہاڑی دار طبقہ کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں، اس سال ہم محنت کشوں کا دن اپنے اس عزم کے اعادہ کے ساتھ منا رہے ہیں کہ محنت کشوں کی عظمت اور بنیادی حقوق کے لئے ان کی تاریخی جدوجہد پر ان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یہ دن نہ صرف محنت کشوں کی جدوجہد کی یاد کا دن ہے بلکہ قومی ترقی اور خوشحالی میں ان کے قابل قدر حصہ کا اعتراف کا دن بھی ہے۔