• news

کرونا وائرس،ارکان اسمبلی لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر آمادہ کریں،صدر

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ارکان قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں کورونا وائرس سے پھیلنے وباء کو روکنے کے لیے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر آمادہ کریں۔ صدر علوی نے گزشتہ روز ارکان قومی اسمبلی کو ایک خط لکھا ہے جس میں صدر نے ارکان اسمبلی سے کہا کہ وہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی رابطے میں رہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ یہ لوگ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جدوجہد میںجس صف اول میںرہ کر لڑائی لڑرہے ہیں۔ ارکان اسمبلی کو یقیناً اپنے حلقے کے غریب اور محنت کش طبقہ کا احساس ہوگا۔ وہ ان تک اپنی طرف سے اورحلقہ کے مخیر حضرات اور سرکاری سطح پر تقسیم ہونے والے راشن کو پہنچانے میں اپنا تعمیری کردار بھی ادا کریں۔ صدر نے ارکان اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ مساجد کے آئمہ اور انتظامی کمیٹیوں سے رابطے میں رہ کر مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کے لیے حکومت اور آئمہ صاحبان کے درمیان طے ہونے والے پروگرام پر عمل درآمد کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن