کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا :سی ٹی او
لاہور (کرائم رپورٹر سے) سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابدعالمی یوم مزدورکے حواے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے، سی ٹی او لاہور سید حماد نے بتایا کہ مخیر حضرات مشکل کی اس گھڑی میں ان کے بازو بنیں، عالمی یوم مزدور ایک تجدید عہد کا دن ہے کہ ہمیں دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات کا احساس ہے۔علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے پولیس جوانوں کے ہمراہ سڑک پر روزہ افطار کیا۔