• news

گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،درجنوں بھکاری پکڑے گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی )ایس پی عائشہ بٹ کی زیر نگرانی اینٹی رائٹ فورس کا پیشہ ور گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔کریک ڈاؤن لاہور کی تمام ڈویژنز میں کیا گیااور درجنوں پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑ کر مقامی تھانوں میں بند کروایا گیا ہے۔مغلپورہ ،مسلم ٹاؤن موڑ, اقبال ٹاؤن, داتا صاحب سمیت شہر کے دیگر مقامات پر کارروائی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن