سانگلاہل:احترام رمضان آرڈیننس کی کھلے عام دھجیاں ،انتظامیہ خاموش
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)سانگلاہل میںاحترام رمضان آرڈیننس کی کھلے عام دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری ہے،مگر انتظامیہ خاموش تماشائی ہے ، اندرون شہر سارا دن چائے کی سپلائی جاری رہتی ہے، داخلی راستوں خصوصاً پل نہر پر صبح سے ہی پکوڑے ،سموسے اوٹھنڈے مشروبات کی فروخت شروع ہو جاتی ہے۔