• news

ملک کی معاشی صورتِحال انتہائی گھمبیر ہے:ٹیکس بار ایسوسی ایشن

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتِحال انتہائی گھمبیر ہے، زیادہ تر طبقات کرونا کے ساتھ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں،کورونا کے بعد ملک کو معاشی بقائ￿ کی جنگ کا سامنا بھی ہوگا،آئی ایم ایف کی رپورٹس لمحہ فکریہ ہیں جس میں پاکستان کی آمدن 7034 ارب کی بجائے 5979 ارب اور ٹیکس محاصل کم ہوکر 3903ارب رہنے اوربجٹ خسارہ 3229سے بڑھ کر 3916ارب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے آفتاب ناگرہ، سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن