• news

کرونا کے خاتمے کیلئے حکومت کی کوششیں جاری ہیں:سیٹھ افتخار

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیٹھ افتخار احمد نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیساتھ ساتھ کرونا وائرس سے پھیلائو کی روک تھام کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے اپوزیشن سیاسی دکانداری کی بجائے حکومت کا ساتھ دے کیونکہ وباء اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے جب کبھی وباء آتی ہے تو قومیں حکومتوں کیساتھ کھڑی ہوتی ہیں مگر یہاں تو اپوزیشن کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیںجانے دیتی ۔

ای پیپر-دی نیشن