• news

حکومت تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی:اسلم بلوچ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت تاجروں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اس کے لئے حکومت ان کے روزگار اور معاوضے جیسے مسائل کے حل کے لیے موثر اقدام اُٹھائے گی، حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات اٹھا کر اپنی عوام دوستی کا ثبوت ہے اپوزیشن جماعتوں کا پراپیگنڈہ اپنی کرپشن اور گرتی سیاسی ساکھ کو سنبھالا دینے کی ناکام کوشش ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحاج شیخ عبدالحفیظ ، حاجی محمد شفیق خان، سیٹھ محمد عظیم، حاجی اشفاق احمد چھرا، چوہدری محمد ارشد چھرا، محمد اسحاق مٹھو، شہزاد احمد ورک ، حاجی افتخار احمد،قاسم خان بلوچ، عبدالرحمن، انعام الحق کے ہمراہ عبداللہ سٹی کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن