• news

بھارت جنگ بھڑکانے کی حماقت سے باز رہے، 27فروری کا جواب یاد رکھے: شہباز شریف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے حاجی پیر، سنکھ سیکٹرز میں بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے بھارتی فائرنگ سے زخمی خاتون شہری سے اظہار ہمدردی اور صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہباز شریف بھارت خطے میں جنگ بھڑکانے کی حماقت سے باز رہے بھارتی انتہا پسند حکمرانوں کے سر پر جنگ کابھوت سوار ہے بھارت 27 فروری 2019ء کو دیئے جانے والے پاکستانی جواب کو یاد کرے۔ بھارتی حکمران انسانوں کی مدد لیکربھی تعصب کی آگ میں جل رہے ہیں شہبا زشریف نے ایل او سی پر ہنے والی عام آبادی کے جذبے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا دنیا کرونا وباء سے نمٹنے میں مصروف لیکن بھارت انسان دشمنی کے رویہ پر کاربند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن