ایک لاکھ پاکستانی واپسی کے خواہشمند معید یوسف‘ سوڈان سے 252 کراچی پہنچ گئے
اسلام آباد/ کراچی (نیٹ نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے 88 ممالک میں موجود ایک لاکھ پاکستانی موجودہ صورتحال کے باعث وطن واپس آئے کے خواہشمند ہیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 38 ممالک سے پندرہ ہزار مسافروں کو واپس لا چکے ہیں ہم خلیجی ممالک میں پھنسے مزدور اور دیہاڑی دار افواد کو واپس لا رہے ہیں سعودی عرب میں پندرہ ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں پاکستانیوں کو شفاف طریقے سے وطن واپس لایا جا رہا ہے خصوصی پرواز چلانے کیلئے متعلقہ ملک کے سفیر سے رابطے ہوتے ہیں وطن واپس آنے کے خواہشمند پاکستانی متعلقہ سفارتخانے میں اپنا نام رجسٹر کروائیں دریں اثناء افریقی ملک سوڈان میں پھنسے 252 پاکستانی شہری قومی ائیرلائن کی خصوصی پروراز پی کے 786 سے کراچی پہنچ گئے وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو کراچی ائیرپورٹ پر سکریننگ کے بعد قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ ایسے مسافر جو ہوٹل میں قیام او رطعام کے اخراجات خود برداشت کر سکتے ہیں انہیں ائیرپورٹ کی حدود میں ہی واقع نجی ہوٹل منتقل کر دیا گیا جہاں انتظامیہ نے ہوٹل کے ایک مخصوص حصے کو قرنطینہ سینٹر کا درجہ دے رکھا ہے اور وہاں چوبیس گھنٹے پولیس کا پہرہ ہے۔