• news

کنٹرول لائن: بھارتی فائرنگ، 2بچے، 2خواتین زخمی، بھرپور جواب، 2انڈین فوجی ہلاک، کئی چوکیاں تباہ

سرینگر(کے پی آئی )اڑی کنٹرول لائن پررام پور(حاجی پیر)سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو کمسن بچے‘ دو خواتین زخمی ہو گئیں جبکہ کئی مکان تباہ ہوگئے ،پاک فو ج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دو بھارتی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔ایک میڈیارپورٹ کے مطابق حاجی پیر سیکٹر اوڑی میں گولہ باری کے دوران کنٹرول لائن پر واقع چرنڈہ نامی گائوں میں دو کم سن بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ۔جبکہ حاجی پیر سیکٹر کے چرنڈہ،بٹگراں،ہتھ لنگہ، موتھل،ساہورہ، سلی کوٹ، بلکوٹ، نامبلہ اور گھر کوٹ علاقوں میں کئی رہاشی مکانوں کو بھی نقصان ہوا ۔ تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔کئی گولے قصبہ اڑی کی آبادی میں گرے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس ڈی ایم آفس کے باہر احاطے میں بھی گولے گرے،پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کامنہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے کئی فوجی چوکیاں تباہ ہوگئیں جبکہ چار بھارتی فوجی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ان میں سے حوالدار گوکرن سنگھ اور نائیک شنکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے۔زخموں فوجی کی شناخت حوالدار نارائن سنگھ اور نائیک پردیپ بھٹ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔سینئر انڈین سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے فائرنگ کے واقعہ پر شدید احتجاج کیا گیا۔

بھارتی فائرنگ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان دراندازی کے بے بنیاد بھارتی الزامات مسترد کر دے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے پاکستان نے ایل او سی کے ساتھ لانچنگ پیڈزکو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کی بھی تردید کی بھارت بدستور دراندازی نام نہاد لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنانے کا پراپیگنڈہ کر رہا ہے بھارتی الزامات کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے ہٹانا ہے بھارت الزامات کو کسی فاش فلینگ آپریشن کے بہانے کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے بھارت الزامات سے ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی وجہ تلاش کر رہا ہے پاکستان مسلسل عالمی برادری کو بھارتی عزائم سے آگاہ کرتا چلا آ رہا ہے پاکستان نے ماضی میں متعدد بار بھارتی جھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب کئے پاکستان نے کئی بار غیر جانبدار مبصرین میڈ یا انسانی حقوق تنظیموں اور سفراء کو ایل او سیل پر لیکر گیا سفارتکاروں کو بھی نام نہاد لانچ پیڈ پر لے جانے کی دی گئی وہ نہیں گئے بھارت سے عرض طول بلا پر مشتمل کوآرڈی نینس مانگے جو نہیں دیئے گئے بھارت نے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو مقبوضہ کشمیر ایل او سی پر جانے سے روک رکھا ہے پاکستان یا آزادی کشمیر میں اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن پر کوئی پابندی عائد نہیں پاکستان اپنی سرزمین میں کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا پاکستان نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارت سے باضابطہ مبینہ لانچ پیڈ کی معلومات حاصل کرے اقوام متحدہ مشن معلومات کا تبادلہ کئے بغیر خود بھارتی دعوؤں کی سچائی معلوم کرے امید ہے جب دنیا وباء سے لڑ رہی ہے بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا۔
دفتر خارجہ

ای پیپر-دی نیشن