چیف جسٹس کا ازخود نوٹس:زکوٰۃ، بیت المال بجٹ میں 3ارب 67کروڑ بے ضابطگیاں: آڈیٹر جنرل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان نے کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں آ ڈیٹر جنرل پاکستان نے اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروا دی۔ رپورٹ میں آڈیٹر جنرل کی جانب سے زکوۃ اور بیت المال کے بجٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019-20 میں محمکہ زکوتہ کا بجٹ 7ارب 38 کروڑ تھا،ٹوٹل بجٹ کے رقم کا13 فیصد آڈٹ ہوا جو961 ملین بنتے ہیں،961 ملین کی میں سے 574 ملین کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔آڈیٹر جنرل کے کئے گئے آڈٹ میں کل رقم کے ساٹھ فیصد میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔بیت المال کا کل بجٹ 5 ارب ہے بیت المال کے بجٹ میں 3.1 ارب بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔بیت المال کے کل بجٹ میں بے ضابطگیوں کی شرح 62 فیصد ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 96 کروڑ 10 لاکھ روپے میں سے 57 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اور آڈیٹر جنرل کے آڈٹ میں کل رقم کے 60 فیصد میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گی رپورٹ کے مطابق بیت المال کا بجٹ 5 ارب روپے ہے اور اس میں سے 3.1 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت نے عشر و زکوۃ کمیٹیوں سے متعلق اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ زکوا کی رقم سے10 فیصد انتظامی امور پر خرچ کیا جاتا ہے۔گزشتہ تین سالوں میں صوبائی حکومت نے 924.069 ملین جاری کئے۔محکمہ زکوۃ عشر کے تحت مزدورں اور دیہاڑی داروں کے لئے 1800ملین جاری کئے گئے۔یہ رقم 2لاکھ افراد 9 ہزار روپے فی کس 15 اپریل سے تقسیم ہو رہی ہے۔صوبے کی 24 ھزار کمیٹیوں کے زریعیرقوم تقسیم کی جاتی ہیں۔صوبے کے بیت المال کے تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لئے457779روپے مختص کئے گئے۔ کیس میں کے پی کے حکومت نے اپنا جواب عدالت عظمی میں جمع کروا دیا۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں شوکت خانم ہسپتال لیب، اسلام اباد ڈائگنوسٹک سینٹر اور دیگر کے ساتھ نجی سطح پر کرونا ٹیسٹ کے معاہدے اس ہفتے ہوجائیں گے۔ ان معاہدوں سے صوبے میں روزانہ4 ہزار ٹیسٹ کئے جاسکیں گے۔کے پی کی ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں ہر قسم کی طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہیں۔ صوبے بھر میں581 وینٹی لیٹرز موجود ہیں82 کا مزید اضافہ کیا جائے گا کے پی میں کرونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت1438 جسے بڑھا کر جلد4000 روزانہ کیا جائے گا۔صوبے بھر کی ہسپتالوں میں1515 ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں بھی جلد پر کی جائیں گی تفتان اور طورخم بارڈرز پر قرنطینہ مراکز قائم ہیں۔ وزارت صحت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام اباد میں ایک ارب تیس کروڑ کی لاگت سے نیا آئیسولیشن ہسپتال تعمیر کیا جائیگا۔ آئیسولیشن ہسپتال کی تعمیر کا آغاز 26مارچ سے ہوا، تکمیل 5 مئی تک متوقع ہے آئیسولیشن ہسپتال میں مشتبہ مریضوں کے لئے تمام سہولیات موجود ہونگی۔ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لئے خصوصی مالی پیکیج کی منظوری دی ہے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ایک بنیادی تنخواہ اضافی دی جائے گی۔