گوجرانوالہ:24گھنٹوںمیں 84مریضوں میں کرونا کی تصدیق‘ تعداد896 ہو گئی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈویژن میں کورونا وائرس کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطرناک حد تک اضافہ سیالکوٹ 66۔گوجرانوالہ 12۔نارووال 1 اور گجرات میں 5 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں فوکل پرسن ڈاکٹر نصرت کا کہنا ہے کہ ریجن میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد 896 ہو گئی ہے گوجرانوالہ 264.گجرات 220.سیالکوٹ 235.حافظ آباد 62.منڈی بہاوالدین 66 اور نارووال میں 49 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ ریجن کے چھ اضلاع سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 463 ہے جبکہ اس خطرناک وائرس سے اب تک 12 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔