• news

دنیا کو رحم دلی کی ضرورت ہے: ثانیہ مرزا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت رحم دلی کی ضرورت ہے، جو لوگ پہلے ہی عطیات دے چکے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ پسماندہ لوگوں کی مزید مدد کریں۔ہم جیسے لوگوں کیلئے یہ لاک ڈاؤن اب صرف دو ہفتوں کا ہے، لیکن بیشتر لوگ ایسے ہیں جن کیلئے یہ صرف دو ہفتوں تک محدود نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دو ہفتوںکیلئے اگر کھانا نہیں ہے، تو اس کے کمانے کا ذریعہ بھی نہیں ہے۔ٹینس سٹار نے زور دیا کہ اگر لوگ پہلے ہی عطیات دے چکے ہیں تب بھی انہیں چاہیے کہ وہ مزید عطیات و خیرات دیں۔دنیا کو اس وقت رحم دلی کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن