• news

پہلے جیسے معیاری کرکٹرز دیکھنے میں نہیں آتے :عبدالرزاق

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ اب پہلے جیسے معیاری کرکٹرز دیکھنے میں نہیں آتے کیونکہ موجودہ پیسرز پرانے وقتوں کی طرح حریف بلے باز کے دل میں خوف پیدا نہیں کرپاتے جبکہ کچھ کا ماضی کے کھلاڑیوں سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران کھیل کا معیار تیزی سے زوال کا شکار ہوا ہے اور انہوں نے ماضی میں جس کلاس کے بیٹسمینوں اور باولرز کو دیکھا وہ اب موجودہ کرکٹ میں نظر نہیں آتے۔ کپیل دیو اور عمران خان کی مثال ہی لے لیں کہ وہ ہر دور کے بہترین آل راؤنڈرز کہے جاتے ہیں اور یہ محض ایک مذاق ہی ہے کہ لوگ ہردیک پانڈیا کا موازنہ کپیل دیو سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ ہردیک پانڈیا اس معیار سے کہیں دور ہے جو کپیل دیو نے اپنے وقت میں قائم کیا تھا۔ انہوں نے خود بھی بطور آل راؤنڈر پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلی مگر اس کا مطلب یہ قطعی نہیں کہ وہ اپنا موازنہ عمران خان سے کرنا شروع کر دیں کیونکہ عمران خان اور کپیل دیو کا اپنا ایک الگ ہی مقام تھا جس تک رسائی آسان کام نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن