ورلڈ بیچ گیمز مزید دو سال کیلئے ملتوی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اگلے سال منعقد ہونیوالی ورلڈ بیچ گیمز کو مزید دو سال کیلیے ملتوی کر دیا گیا ۔ ورلڈ بیچ گیمز 2021 ء کی بجائے 2023ء میں ہونگی۔ اس بات کا فیصلہ ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں کیا گیا۔ نیشنل اولمپک کمیٹیز پر اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس گیمز کی وجہ سے بہت زیادہ پریشر ہے اور وہ ٹوکیو اولمپکس 2021ء اور بیچنگ میں 2022 ونٹر اولمپکس مقابلوں کے لیے اپنے کھلاڑیوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔