• news

مائیکل جارڈن نے 2 گھنٹے کیلئے 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )شکاگو بلز کی جانب سے کھیلنے والے سابق باسکٹ بال سٹار 1998 میں ریٹائر ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود ان کی مقبولیت میں ذرا برابر بھی کمی واقع نہیں ہوئی۔امریکہ کے سابق باسکٹ بال چیمپئن مائیکل جارڈن نے 2 گھنٹے کی تقریب میں شریک ہونے کی 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی۔باسکٹ بال ایجنٹ نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ای پیپر-دی نیشن