سعودی عرب کی انسدادکرونا کے لیے فلسطین کو ایک کروڑ ریال کی امداد
ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں فلسطینی مملکت کے سفیر نے فلسطینی قوم کے لیے سعودی عرب کی طرف سے تازہ امداد کے اعلان پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اورکہاہے کہ سعودی عرب کی طرف سے مظلوم فلسطینی قوم کی پہلی مرتبہ مدد نہیں کی گئی بلکہ سعودیہ اعلان بالفورسے فلسطینی قوم کیساتھ کھڑا ہے۔سعودی عرب کی انسدادکرونا کے لیے فلسطین کو ایک کروڑ ریال کی امداد کی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی سفیر باسم الآغا نے کہا کہسعودی عرب کی قیادت نے ہمیشہ اور ہرحال میں فلسطینی قوم کا ساتھ دیااوربھلائی چاہی ہے۔