• news

بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس‘ پنجاب اسمبلی اجلاس میں 100 ارکان روزانہ شریک ہونگے

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے 08مئی2020 بروز جمعتہ المبارک سے شروع ہونے والے اجلاس کے سلسلہ میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے کی۔ اجلاس میں وزیر قانون محمد بشارت راجہ، اراکین اسمبلی ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خاں، طاہر خلیل سندھو، علی رضا گیلانی، سید علی عباس شاہ، ذیشان رفیق، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی اور DGپارلیمانی امور عنایت اللہ لک نے شرکت کی۔ اسمبلی اجلاس کے لیے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے زیادہ سے زیادہ 100 ارکان روزانہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ طے شدہ فارمولے کے مطابق حکومت کے 52 جبکہ اپوزیشن کے 48 ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پارلیمانی لیڈرز اجلاس میں شرکت کرنے والے اپنے اراکین کی فہرست پانچ مئی تک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن