• news

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس‘ تمام ججوں کا کرونا فنڈ میں ایک ایک لاکھ دینے کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے تمام ججوں نے کرونا ریلیف فنڈ میں ایک ایک لاکھ روپے کا عطیہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے ججوں نے کرونا ریلیف فنڈ میں ایک ایک لاکھ روپے کا عطیہ کر دیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے بھی کرونا ریلیف فنڈ میں رقم عطیہ کی عدالت عظمیٰ کے تمام 17 جج صاحبان نے ایک لاکھ ایک لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں جمع کرا دیئے۔ سپریم کورٹ کے گریڈ 17 سے 22 کے افسروں کی بھی جانب سے دو روز کی تنخواہ عطیہ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن